آریان خان بھی ’کنگ‘ کے سحر میں مبتلا، شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا ‘باپ’ قرار دیدیا

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی اپنے والد کے کروڑوں مداحوں کی طرح آنے والی فلم ’کنگ‘ کے ڈیٹ اناؤنسمنٹ ویڈیو سے خاصے متاثر نظر آئے۔

آریان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کی فلم کے اعلان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صرف ایک لفظ لکھا، ‘باپ’ جو ایک طرف والد کے لیے استعمال ہوتا ہے اور دوسری جانب عظمت، رعب اور شان کے اظہار کے طور پر بھی بولا جاتا ہے۔ آریان کا یہ مختصر ردِعمل ویڈیو کے اثر کو خوب بیان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے 30 سال، شاہ رخ خان اور کاجول کے کرداروں کا مجسمہ لندن میں نصب

شاہ رخ خان نے آج اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی ریلیز ڈیٹ کا باضابطہ اعلان کیا۔ فلم کا دھماکا خیز اعلان ویڈیو ناظرین کے لیے کسی زوردار پنچ سے کم نہیں تھا۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر فلم کے شاندار مناظر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’کنگ‘ 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اعلان ویڈیو میں شاہ رخ خان کو نہایت طاقتور انداز میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ پھٹی ہوئی سفید قمیص اور خون آلود چہرے کے ساتھ مکمل غلبے اور جارحانہ انداز میں نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ’کنگ‘ کا دلکش ٹائٹل ویڈیو بھی جاری کیا گیا تھا، جس نے مداحوں میں خاصا جوش پیدا کیا تھا۔

فلم ’کنگ‘ کی کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان اور جے دیپ اہلاوت بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!