صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان آہوں سسکیوں میں سرکاری و فوجی اعزاز ’گن کیرج‘ کے ساتھ سپرد خاک

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، جنہیں سرکاری و فوجی اعزاز ’گن کیرج‘ کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ وہ اعزاز جو پاکستان میں صرف 5 شخصیات کو نصیب ہوا۔ اس سے قبل یہ اعزاز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، جنرل محمد ضیاالحق، عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر روتھ فاؤکو دیا گیا۔

مزید پڑھیں: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان انتقال کرگئے، حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

آج بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نام بھی گن کیرج کا اعزاز لینے والی انہی باوقار شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کی پہلی شخصیت ہیں جن کی تدفین گن کیرج کے ساتھ کی گئی۔

بیرسٹر سلطان محمود کی نماز جنازہ قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

تدفین کے موقع پر دعائے مغفرت کی گئی اور کشمیر کاز کے لیے مرحوم کی طویل سیاسی و سفارتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کون تھے؟

تدفین کے بعد ان کے صاجزادے وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان کو قومی پرچم عطا کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟