صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان انتقال کرگئے، حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر عدم اعتماد: بیرسٹر سلطان گروپ کے 6 ارکان اسمبلی کا پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری علالت کے باعث اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔

خاندانی ذرائع نے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود کی نماز جنازہ کل بروز اتوار میرپور اسٹیڈیم میں ادا کی جائےگی، جس کے بعد تدفین ان کے آبائی گاؤں چیچیاں میں ہوگی۔

واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کچھ عرصہ سے علالت کے باعث سیاسی سرگرمیوں سے دور ہو گئے تھے، جس کے بعد اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔

بیرسٹر سلطان محمود کو 2021 کے عام انتخابات کے بعد صدر ریاست بنایا گیا تھا، ان کے فرزند یاسر سلطان اس وقت آبائی نشست سے ممبر اسمبلی ہیں۔

مزید پڑھیں: آپ غیرمشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہوں: آصف زرداری کا بیرسٹر سلطان گروپ کو پیغام

بیرسٹر سلطان محمود نے حال ہی میں اپنے گروپ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ تھے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز