قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف مکمل کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہر شعبے میں برتری حاصل کی، پچھلے 2 دنوں میں ہم نے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، میں فی الحال بہترین فارم میں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
سلمان علی آغا نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی20 میں پاکستان کی کامیابی کے بعد گفتگو میں کہا ’میں جانتا ہوں کہ کپتانی کے دوران بیٹنگ کس طرح ہینڈل کرنی ہے اور یہ ورلڈ کپ میں بھی کرنا چاہتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھائی، نسیم شاہ بھی بہت مؤثر رہے۔’ 5اسپنرز کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں، لیکن ہر اسپنر نے موقع پر وکٹیں حاصل کیں، ہم نے فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی اور اپنی خامیوں کو دور کیا۔‘
’بنیادی اصولوں پر فوکس کرنا ضروری ہے‘
میچ کے بہترین کھلاڑی محمد نواز نے کہا کہ ایسی کنڈیشنز میں ٹیم کے لیے کچھ کردکھانا اہم ہوتا ہے۔ سست وکٹ پر بنیادی اصولوں پر فوکس کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دے کر 7 سال بعد سیریز میں وائٹ واش کرلیا
انہوں نے کہا کہ وکٹ سست تھی، اس لیے انہوں نے کوشش کی کہ گیند ایسے علاقوں میں پھینکیں جہاں بلے باز زیادہ سکور نہ کر سکیں اور ٹیم کے حق میں وکٹیں حاصل ہوں۔
’سیریز سے سبق لے کر ورلڈ کپ کی تیاری کریں گے‘
مچل مارش نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے پوری سیریز میں ان کی ٹیم کو آؤٹ پلے کیا۔ انہوں نے کہا، چیزیں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ اس وکٹ پر ٹارگٹ کا پیچھا کرنا مشکل ہے اور شراکت داری بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اچھی ٹیم ہے اگر آسٹریلیا کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، سرفراز احمد
انہوں نے کہا کہ ہم سیریز سے سبق لیں گے اور ورلڈ کپ کی تیاری کریں گے۔ پاکستان میں کرکٹ شائقین کا جذبہ لاجواب تھا اور ہمیں کھیل کر بہت خوشی ہوئی۔













