پاکستان اچھی ٹیم ہے اگر آسٹریلیا کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، سرفراز احمد

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اپ اچھی ہے، ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف اچھا کھیلنا چاہتے ہیں، آسٹریلیا کی شکست اپ سیٹ نہیں ہوگی۔

کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  کینبرا میں آج موسم اچھا ہے، 4 روزہ میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ پریکٹس میچ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

آسٹریلیا کو ہرانے کے ضمن میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اس ٹورمیں کوئی اپ سیٹ کا موقع دیکھ رہے، تو سابق پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ یہ اپ سیٹ نہیں ہوگا۔ ’اگر آپ ہماری ٹیم کی بات کرتے ہیں تو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں ہماری بہت سیٹلڈ ٹیم ہے، ہم ورلڈ ٹاپ کوالٹی ٹیم کیخلاف اچھا کھیلنا چاہتے ہیں۔‘

سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ٹور میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ٹیم میں کمی اپنی جگہ مگر پاکستان کے پاس اچھے بولرز موجود ہیں، جو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

’ہمارا ٹیم گول یہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے اور سیریز جیتنا ہے، جب آپ کرکٹ کھیلتے ہیں تو ہر رول کے لیے تیار ہوتے ہیں، مجھے اور رضوان کو ٹیم مینجمنٹ جو بھی رول دے گی اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔‘

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شان مسعود ابھی تک ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہے ہیں اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ کے ساتھ ان کی اچھی بونڈنگ ہے، کیمپ میں دیکھا ہے کہ ٹیم پلان میں بابر شان کے ساتھ ہوتے ہیں، جو اچھا سائن ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ہمیشہ سخت جان ہونے کا مظاہرہ کرتی آئی ہے، یہی وجہ کہ آسٹریلین ٹور ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، ہماری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اپ اچھی ہے۔

’ہمیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں ، کوشش کریں گے ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں اور انہیں آؤٹ کریں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں