یوزویندر چاہل کی ایک اور گرل فرینڈ؟ اے آئی تصاویر پر بھارتی اداکارہ پھٹ پڑیں

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بگ باس 13 کی سابقہ امیدوار اور ٹیلی وژن اداکارہ شیفالی بگّا نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی ذاتی زندگی سے منسوب ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر کے وائرل ہونے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر میں شیفالی بگّا کو یوزویندر چاہل ان کی سابقہ اہلیہ دھنا شری ورما اور ریڈیو جاکی مہوش کے ساتھ دکھایا گیا جس کے بعد ڈیٹنگ سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھنا شری ورما سے علیحدگی کے بعد یوزویندر چاہل کو ایک اور جھٹکا

یہ تصویر فلم کس کس کو پیار کروں کے پوسٹر سے متاثر ہو کر تیار کی گئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد شیفالی بگّا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی، نقصان دہ اور خواتین کے خلاف آن لائن رویّوں کی عکاسی قرار دیا۔

اداکار ہ نے لکھا کہ یہ انتہائی گھٹیا ہے۔ جس انداز میں ٹرولز لڑکیوں کے ساتھ سلوک کرتے ہیں وہ شرمناک ہے۔ یہ ہماری سوچ کی واضح عکاسی ہے۔ اس معاملے پر یوزویندر چہل نے بھی طنزیہ انداز میں ردعمل دیا۔ انہوں نے وائرل پوسٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی 2-3 رہ گئی ہیں، ایڈمن اگلی بار بہتر ریسرچ کرنا‘۔

یہ تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب حال ہی میں چاہل اور شیفالی بگّا کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے اس ملاقات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘، یوزویندر چاہل نے طلاق پر خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ دھنا شری ورما سے طلاق کے بعد یوزویندر چاہل کا نام ریڈیو پریزینٹر آر جے مہوش کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ چاہل اور مہوش ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کر رہے۔

آر جے مہوش نے اس حوالے سے کوئی براہِ راست بیان نہیں دیا تاہم انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ 90 فیصد وقت میں اپنے بال سنوارتی نظر آؤں گی، اور باقی وقت اپنی زندگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب