لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر کی فضائیہ سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا دستہ اسپیئرز آف وکٹری 2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور لیبیا کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی اعلیٰ آپریشنل تیاری، تکنیکی جدت اور ملٹی ڈومین صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔

ایئر چیف نے وفد کو پاک فضائیہ کی خود انحصاری، انسانی وسائل کی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کے عزم سے بھی آگاہ کیا اور لیبیا کی فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور مشترکہ تربیتی اقدامات، عسکری مشقوں اور پیشہ ورانہ تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے پاک فضائیہ کے اقدامات اور پاکستان میں خود انحصاری پر مبنی ایرو اسپیس ماحولیاتی نظام کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

مزید پڑھیں: سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات، مشترکہ تربیت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایئر ہیڈکوارٹرز میں لیبیائی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے کی ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟