پنجاب حکومت نے بسنت فیسٹیول کے دوران علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بسنت: 4 مزید اضلاع کو پتنگ سازی کی اجازت مل گئی
ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پابندی کی مدت اور علاقوں کی تفصیل
نوٹیفکیشن کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو ٹیک آف کے راستوں کے اندر آنے والے علاقوں میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیے: لاہور میں بسنت فیسٹیول کے لیے جامع حفاظتی اقدامات
ان علاقوں میں نادر آباد، گلشن کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، ڈی ایچ اے کے 4 بلاکس، الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، کینال بینک روڈ اور تاج پورہ شامل ہیں۔
مقصد اور حفاظتی اقدامات
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ یہ پابندی فضائی سیکیورٹی اور ایئرپورٹ کے آپریشنز کے تحفظ کے لیے عائد کی گئی ہے تاکہ بسنت کے دوران کسی بھی حادثے یا فضائی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔














