’بیوی زندہ ہے مگر نادرا نے مردہ قرار دے دیا‘، شہری وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے پھٹ پڑا

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نادرا کے ریکارڈ میں سنگین غلطی کا ایک انوکھا اور تشویشناک معاملہ سامنے آ گیا جس نے ایک خاندان کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک شہری کی بیوی کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ ظاہر کر دیا گیا حالانکہ وہ حقیقت میں زندہ اور صحت مند ہے۔

متاثرہ شہری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے اپنا مسئلہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اس کی اہلیہ وفات پا چکی ہے، جبکہ وہ اس کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ شہری نے جذباتی انداز میں سوال اٹھایا کہ اگر خدانخواستہ کوئی اس کی بیوی کو واقعی قتل کر دے تو وہ کس کو ذمہ دار ٹھہرائے گا اور انصاف کے لیے کس کے دروازے پر جائے گا، کیونکہ سرکاری ریکارڈ میں تو وہ پہلے ہی مردہ قرار دی جا چکی ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ اس سنگین غلطی کے باعث نہ صرف اس کی اہلیہ کی قانونی شناخت ختم ہو چکی ہے بلکہ خاندان کو سماجی اور قانونی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اس معاملے نے نادرا کے ڈیٹا سسٹم، نگرانی کے طریقہ کار اور ادارہ جاتی غفلت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تحقیقات اور ریکارڈ کی درستگی کی ہدایت کی، جبکہ شہری کو مکمل انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا عجیب کارنامہ، زندہ خاتون کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، وزیر داخلہ کا نوٹس

نادرا جیسے حساس قومی ادارے میں اس نوعیت کی سنگین غلطی نے ایک بار پھر ڈیٹا کی درستگی اور شہریوں کی شناخت کے تحفظ پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی خوش قسمتی تھی کہ اس کی براہِ راست ملاقات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہو گئی، بصورتِ دیگر نادرا کے ریکارڈ میں اس کی اہلیہ زندہ ہونے کے باوجود طویل عرصے تک مردہ ہی تصور کی جاتی رہتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟