سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ( ن) کے عہدے پر بحالی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017 میں نوازشریف کو قومی اسمبلی سے نا اہل قرار دیا گیا ہے ، 2018 میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوازشریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ : نواز شریف کے مسلم لیگ ن کے صدر کے عہدے پر بحالی کے لیے درخواست by Muhammad Nisar Khan Soduzai on Scribd
واضح رہے کہ 21فروری 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹا دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ آئین کے آ رٹیکل 62 اور63 کے تحت اہلیت نہ رکھنے والا شخص پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا، ایسا شخص آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی سربراہ یا کسی حیثیت میں کام نہیں کرسکتا۔