سیالکوٹ اسٹیلینز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اسٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیالکوٹ اسٹیلینز نے منگل کے روز سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے سائن کرلیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کی اس نئی فرنچائز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے  تصدیق کی ہے کہ 26 مارچ سے 3 مئی تک منعقد ہونیوالے پی ایس ایل کی  پہلی اور سب سے بڑی ڈائریکٹ سائننگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

اسٹیلینز نے رائٹ ہینڈڈ بیٹر اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے حاصل کیا، کیونکہ ہر فرنچائز کو نئے ماڈل کے تحت ایک ڈائریکٹ سائننگ کی اجازت ہے۔

رائٹ ہینڈڈ بیٹر اسٹیو اسمتھ بیگ بش لیگ، دی ہنڈرڈ، انڈین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور کیریبین پریمیئر لیگ سمیت مختلف ٹاپ لیگوں میں کھیل چکے ہیں۔

ڈومیسٹک اور فرنچائز ٹی 20 کرکٹ میں اسمتھ نے 272 میچز کھیل کر 6,242 رنز بنائے ہیں، اور ان کی اسٹرائیک ریٹ 131.38 ہے۔

ان کے ریکارڈ میں 30 نصف سنچریاں اور 5 سینچریاں شامل ہیں۔

حال ہی میں، انہوں نے بگ بیش 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز میں 299 رنز بنائے، جن میں ایک سینچری اور 2 نصف سینچریاں شامل تھیں۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں  بھی قابل ذکر مدد کی۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندر کو بڑا جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل 11 کھیلنے سے معذرت کرلی

اس سے پہلے، 29 جنوری کو سیالکوٹ اسٹیلینز نے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹراور کپتان ٹم پین کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

ٹم پین وسیع تجربے کے حامل ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی 35 ٹیسٹ اور 35 ون ڈے میچز میں کی ہے، اور طویل فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔

سیالکوٹ اسٹیلینز او زیڈ ڈیولپرز کی ملکیت ہے، جس کی قیادت حمزہ مجید کر رہے ہیں، جنہوں نے 8 جنوری کو جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی ہائی پروفائل نیلامی میں یہ ٹیم حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

ایف کے ایس گروپ نے پہلی نئی فرنچائز 1.75 ارب روپے کی پیشکش کے ساتھ حاصل کی، جبکہ او زیڈ ڈیولپرز نے سیالکوٹ ٹیم کے لیے 1.85 ارب روپے کی بولی جیت کر اسے تاریخی شہر سیالکوٹ کے نام سے منسوب کیا۔

یہ توسیع پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری بڑی اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ ملتان سلطانز پہلی نئی ٹیم تھی، جو لیگ کے تیسرے سیزن میں شامل ہوئیں اور ٹیموں کی تعداد 5 سے 6 تک بڑھا دی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، بیس پرائس بھی طے

پی ایس ایل 11 کے ساتھ، 2 اضافی فرنچائز متعارف کروائی گئی ہیں، جس سے ٹیموں کی کل تعداد 8 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے لیے انتہائی متوقع پلیئرز کی نیلامی 11 فروری کو ہونے والی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟