لاہور قلندر کو بڑا جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل 11 کھیلنے سے معذرت کرلی

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے طویل عرصے سے وابستہ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے غیر متوقع حالات اور اہم خاندانی مصروفیات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

لاہور قلندرز اور ڈیوڈ ویزے کے درمیان گزشتہ 7 سیزنز سے مضبوط اور دیرپا تعلق رہا ہے۔ ویزے نے مستقبل میں پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشنز میں واپسی کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

فرنچائز کے مطابق ڈیوڈ ویزے نے لاہور قلندرز کے سفر اور کامیابی میں میدان کے اندر اور باہر کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل کارکردگی دکھاتے رہے، جبکہ ٹیم کی قیادت کے گروپ کے ایک اہم رکن کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی بھی کرتے رہے۔

لاہور قلندرز نے ڈیوڈ ویزے کے اس فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سیزن میں اپنے خاندان کو ترجیح دینے کے حق میں ہیں۔ فرنچائز نے گزشتہ 7 برسوں کے دوران ٹیم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے اور مستقبل میں ان کی واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔

لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ ڈیوڈ ویزے کئی سالوں سے لاہور قلندرز فیملی اور ہماری قیادت کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ ان کی خدمات محض میدان تک محدود نہیں رہیں۔ ہم اس وقت ان کے خاندانی فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہیں اور آئندہ سیزنز میں ان کا دوبارہ خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

Cricket Pakistan | Top performers from third and fourth round of HBL PSL 6

ڈیوڈ ویزے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا میرے لیے صرف کرکٹ نہیں بلکہ ایک خاندان کا حصہ بننے جیسا ہے۔ ٹیم کے اندر بھائی چارہ، مثبت ماحول اور ہر روز کی محنت اس فرنچائز کو واقعی خاص بناتی ہے۔ ٹیم اور شائقین کی جانب سے مجھے ’مرشد‘ کہا جانا میرے لیے ہمیشہ قابلِ فخر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز سے وابستہ ہر فرد کی جانب سے ملنے والی محبت اور احترام میرے لیے نہایت قیمتی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی ٹیم کا حصہ رہا ہوں جو ٹیم ورک، ترقی اور کھیل کے جذبے کو اہمیت دیتی ہے، اور میں آنے والے سیزنز میں دوبارہ ٹیم کے سفر میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کا راز برقرار، برائیڈل فیشن برانڈز نے تیاری شروع کردی

جوہانسبرگ میں پانی کا بحران سنگین، روزانہ 65 کروڑ 50 لاکھ لیٹر پانی ضائع

طالبان کی تعلیمی پابندیاں، پانچ برسوں میں 24 لاکھ افغان لڑکیوں کا مستقبل تاریک ہوا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے