اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے اہلخانہ کی ملاقات، بیرسٹر گوہر کے لیے کیا پیغام دیا؟

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کی صاحبزادی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہرالنسا نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: قائدِ حزبِ اختلاف کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش

ملاقات کے بعد دونوں خواتین نے بشریٰ بی بی کا پیغام چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان تک پہنچا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے اہلخانہ کو آگاہ کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے۔ عمران خان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی اور بھابھی کو یہ بھی بتایا کہ کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈاکٹروں کے مشورے پر اپنی رضامندی سے علاج کروایا۔

بشریٰ بی بی نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: عطا تارڑ کا عمران خان کی صحت اور سہیل آفریدی کے رویے سے متعلق اہم بیان

دوسری جانب بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے جیل سے اسپتال لے جایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟