ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فراڈ کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی تاہم فواد چوہدری نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کیس سماعت کے لیے مقرر

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی سربراہی میں سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کیے۔ اس موقعے پر فواد چوہدری عدالت میں موجود تھے۔

کیس کے مدعی ملک محمد ظہیر اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیے: فواد چوہدری کی ٹرائل رکوانے کی استدعا مسترد، سپریم کورٹ نے کیس واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا

کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: فواد چوہدری کی مقدمات یکجا کرنے کی استدعا، پنجاب حکومت کا بینچ پر اعتراض

استغاثہ کا مؤقف ہے کہ اس معاملے میں فواد چوہدری پر دھوکہ دہی کے الزامات شامل ہیں جن پر اب باقاعدہ سماعت جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب