پاکستان علما کونسل کا 6 فروری کو فتنہ ہندوستان و خوارج کے خلاف یوم مذمت منانے کا اعلان

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان علما کونسل نے اعلان کیا ہے کہ 6 فروری جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں فتنہ ہندوستان اور خوارج کے خلاف یوم مذمت منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ، ذاکرین اور واعظین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش کی بھرپور مذمت کریں اور پاکستان کی فوج، بلوچستان پولیس اور سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:’وہ دن قریب ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان‘، مولانا طاہر اشرفی کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور کوآرڈینیٹر وزیر اعظم و قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ملک کے علما و مشائخ، ذاکرین اور واعظین سے اپیل کی ہے کہ وہ 6 فروری کے خطبات جمعہ میں فتنہ ہندوستان اور خوارج کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کرنے کی سازش کے خلاف یوم مذمت کی قراردادیں منظور کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ اس موقع پر عوامی اور سرکاری املاک پر حملے، بے گناہ شہریوں کے قتل اور دیگر دہشت گردانہ اقدامات کی سخت مذمت کی جائے۔ ساتھ ہی پاکستان کی فوج، بلوچستان پولیس اور سلامتی کے اداروں کو اس سازش کو ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا جائے اور شہداء کے درجات کی بلندی و غازیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے اپیل کی کہ وہ اس یوم مذمت کے ذریعے عوام میں شعور پیدا کریں اور دہشت گردی کی مذمت کے ساتھ قومی یکجہتی کا پیغام دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہر اس عمل کو مسترد کریں گے جو اہل فلسطین  کو قبول نہیں ہوگا، طاہر اشرفی کی ڈاکٹر محمود الہباش سے ٹیلیفونک گفتگو

پاکستان علما کونسل کے مطابق، یوم مذمت کے ذریعے نہ صرف بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش کے خلاف مضبوط پیغام دیا جائے گا بلکہ عوام کو یہ باور کرایا جائے گا کہ پاکستان کی فوج اور سکیورٹی ادارے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟