میانمار میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے جس سے ملک میں اگست میں اعلان کیے گئے انتخابات تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار کے قائم مقام صدر یومیانت سوی نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے،اس توسیع کا اعلان قائم مقام صدر نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔ ہنگامی حالت میں توسیع کے بعد ملک میں آئندہ عام انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار میں 2021 سے اقتدار پر فوج نے قبضہ کر لیا تھا اور یومیانت سوی کو فوجی بغاوت کے بعد ملک کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا۔