انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو نیٹ سیشن کے دوران بال لگنے سے چہرے پر زخم آیا اور آنکھ تلے کالا دھبہ بھی بن گیا۔ اسٹوکس نے یہ چوٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’تمہیں گیند کی حالت بھی دیکھنی چاہیے۔‘
مزید پڑھیں: تیسرا ایشز ٹیسٹ: بین اسٹوکس مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوکر آپے سے باہر، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ اسٹوکس بیٹنگ یا بولنگ نہیں کر رہے تھے بلکہ نیٹ سیشن کے کنارے کھڑے تھے جب انہیں یہ چوٹ لگی۔ اسٹوکس اس وقت ایڈکٹر انجری سے بحالی کے مراحل میں ہیں، جو انہیں پچھلے ماہ سڈنی میں 5ویں ایشز ٹیسٹ کے دوران میدان چھوڑنے پر مجبور کر گئی تھی۔ وہ ابوظہبی میں اپنی بحالی جاری رکھیں گے۔
اسٹوک انگلینڈ کے لیے وائٹ بال کرکٹ 2023 کے 50 اوورز ورلڈ کپ کے بعد نہیں کھیلے، وہ اس ہفتے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کا حصہ بھی نہیں ہیں۔ ان کا اگلا بین الاقوامی میچ جون 206 میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ہوگا، جبکہ اس سے پہلے وہ ڈورہم کے لیے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں کھیل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’10 رنز سے کچھ نہیں بدلتا‘، بین اسٹوکس کا ’ہینڈ شیک‘ تنازع پر ردعمل
بین اسٹوکس نے آسٹریلیا میں 4-1 شکست کے بعد کہا کہ وہ ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنا چاہتے ہیں اور بریڈن مکولم کو ہیڈ کوچ کے طور پر مکمل سپورٹ کریں گے۔














