نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ گورنراسٹیٹ بینک نے بتادیا

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ عید کے موقع پرعوام کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ ملکی مہنگائی قابو میں ہے اور مالیاتی شعبہ مستحکم ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کی توجہ معاشی ترقی اور نمو کے فروغ پر مرکوز ہے اور اس سلسلے میں پیشرفت مستقل اور پائیدار رہے گی، جو آنے والے دو سالوں تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائن فائنل، کیا 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہونے جا رہا ہے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 10.5 ارب ڈالرز میں سے 6 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں مکمل کردی گئی ہیں جبکہ باقی 4 سے 4.5 ارب ڈالرز کی بقایا ادائیگیاں مقررہ وقت پر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت ستمبر 2027 تک ڈپازٹس کے رول اوور کا انتظام شامل ہے۔

جمیل احمد نے نان فوڈ ایکسپورٹس میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے لیکن آئندہ یہ بہتر ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مالی سال میں ترسیلات زر کی مجموعی رقم 42 ارب ڈالرز سے زائد ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟

گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ نئے کرنسی نوٹ وفاقی کابینہ کی منظوری، پرنٹنگ اور مناسب اسٹاک کی دستیابی کے بعد عوام کے لیے جاری کیے جائیں گے، اس لیے عید پر یہ دستیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹ کے سیکیورٹی فیچرز جدید ترین ہیں اور عام شہری آسانی سے فرق پہچان سکتا ہے کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟