اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ، امریکا کی مذمت

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی مسجد میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشتگردی اور تشدد کی  مذمت  کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور عزیزو اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں۔

نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشتگردی اور انہیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام حفاظت اور وقار کے ساتھ اور خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے حقدار ہیں۔

ناظم الامور نے کہا کہ امریکا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد امام بارہ گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز نے امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ پر ہونے والے بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ، ہر مذہب کے پیروکار، بلا خوف و خطر آزادانہ اور پرامن طریقے سے عبادت کرسکیں۔ امریکا اپنے خیالات اور دعاؤں کے ذریعے زخمیوں اور شہداء کے اہل خانہ و دوستوں کے ساتھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم