پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر منصوبہ ساز بھارت جبکہ افغانستان سہولت کار ہے، برگیڈیئر آصف ہارون راجہ

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں دہشتگردی کے تازہ واقعات کے پس منظر میں برگیڈیئر (ریٹائرڈ) آصف ہارون راجہ نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ حملے بھارت کی سرپرستی اور افغانستان کی سہولت کاری کے نتیجے میں کیے گئے۔ ان کے مطابق بی ایل اے نے بلوچستان کے 12 اضلاع میں مربوط حکمتِ عملی کے تحت عوامی مقامات کو نشانہ بنایا، مگر پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد خودکش حملہ، محسن نقوی کی مکمل تحقیقات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت

بی ایل اے کے حملے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی

برگیڈیئر آصف ہارون کے مطابق 31 جنوری کو بی ایل اے نے بلوچستان میں 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے بقول دہشتگرد اتنے طاقتور نہیں کہ پاک فوج کے ساتھ براہِ راست مقابلہ کر سکیں۔ پاک فوج نے ایک گھنٹے کے اندر دہشتگردوں کو جواب دینا شروع کیا اور انہیں بیک فٹ پر ڈال دیا۔ بی ایل اے کی کل تعداد تقریباً 1500-1600 ہے، اور اس کارروائی میں 216 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جو بی ایل اے کی تقریباً 20 فیصد فوجی طاقت ہے۔

افغانستان اور بھارت کی شمولیت

برگیڈیئر آصف ہارون نے بتایا کہ یہ حملے افغانستان میں موجود سہولت کاروں اور بھارت کی سرپرستی کے تحت کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد مغربی طاقتوں نے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی تھی، اور بھارت اس وقت شدید تذبذب کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد امام بارہ گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان عالمی طاقتوں کی نظر میں ہے، اور ان علاقوں کی جیوسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے عالمی طاقتیں یہاں اپنی مداخلت کرتی ہیں۔

بلوچستان پر عالمی اور خطے کی نظریں

ریٹائرڈ بریگیڈیئر آصف ہارون کے مطابق بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت، معدنی ذخائر، اور بین الاقوامی تجارت کے راستے اس خطے کو عالمی سطح پر اہم بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں اسرائیل کا بھی کردار ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں اثرورسوخ قائم کرنا اور ایران کے بعض حصوں پر اپنی نظریں رکھنا ہے۔

انٹیلی جنس اور دہشتگردی کے عالمی پیٹرن

برگیڈیئر آصف ہارون نے کہا کہ دہشتگرد ہمیشہ وقت اور جگہ کے انتخاب میں آزاد ہوتے ہیں، اور انٹرنیشنل تجربہ بھی یہی کہتا ہے۔ انہوں نے انٹیلی جنس کی ناکامی کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عام غلط فہمی ہے، اور نائن الیون جیسے بڑے حملے بھی اسی پیٹرن کے تحت کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!