اسلام آباد میں خود کش حملہ ملکی یکجہتی اور سالمیت پر حملہ ہے، خورشید ندیم

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم نے اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام دشمن اور انسان دشمن عناصر کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف پاکستانی معاشرے کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے بلکہ امتِ مسلمہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ایک منظم اور خطرناک سازش کا حصہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

چیئرمین رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی نے واضح کیا کہ مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور نام پر متحد ہیں، اور یہی وحدت ہماری اصل شناخت اور قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر فرقہ واریت کو ہوا دے کر ہمیں نچلی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، مگر ان کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ  امت کو جوڑنے، یکجا رکھنے اور باہمی احترام کے فروغ کی علامت ہے، اور پاکستان کا مستقبل اسی وحدت، رواداری اور اخوت میں مضمر ہے۔ فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے عناصر دراصل پاکستان کے دشمن ہیں، اور پوری قوم مل کر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد خود کش دھماکا، سعودی عرب سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت

خورشید احمد ندیم نے اس موقع پر شیعہ سنی قیادت کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنی اور شیعہ قیادت ہمیشہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، باہمی احترام اور امن کے فروغ کی علمبردار رہی ہے، اور وہ اس سازش کو بھی ناکام بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

آخر میں انہوں نے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

خودکش حملے پر عالمی برادری کی ہمدردی اور تعاون کے پیغامات پر شکر گزار ہیں، وزیراعظم

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی حمایت کا اعلان

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!