خودکش حملے پر عالمی برادری کی ہمدردی اور تعاون کے پیغامات پر شکر گزار ہیں، وزیراعظم

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد دنیا بھر سے موصول ہونے والے ہمدردی اور حمایت کے مضبوط پیغامات پر پاکستان نے شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں میں دوست ممالک اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ انتہائی اہم رہی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ اس گھناؤنے جرم کے ذمہ داروں کو پوری قوت کے ساتھ قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق اس نازک وقت میں پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد خود کش دھماکا، سعودی عرب سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت

وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 170 کے قریب افراد زخمی ہو گئے جبکہ اب تک 32 افراد شہید ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘