پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے پہلے سیزن سے قبل آکشن سے پہلے برقرار رکھے گئے اور براہِ راست سائن کیے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

فرنچائز نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے صائم ایوب، عثمان خان، معاذ صداقت اور عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 11: فرنچائزز کی جانب سے ریٹین اور ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

صائم ایوب، جو اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ تھے، کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے، جس کے بعد وہ رواں سیزن کے مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں سائن کیا گیا ہے، جبکہ عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 96 لاکھ روپے اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فرنچائز نے بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آسٹریلیا کے معروف بیٹر مارنس لبوشینے کو بھی براہِ راست سائن کر لیا ہے، جو آئندہ ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔

نئی ٹیم نے ابھی تک اپنے باضابطہ نام کا اعلان نہیں کیا، تاہم فرنچائز کی باقاعدہ لانچ تقریب کل حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

منتظمین کے مطابق افتتاحی تقریب میں لائیو کنسرٹ اور آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ معروف گلوکار سیف سمیجو اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

لانچ سرگرمیوں کے سلسلے میں کراچی سے حیدرآباد تک ایک ریلی بھی نکالی جائے گی، جس کا مقصد سندھ بھر میں کرکٹ شائقین کو متحرک کرنا اور نئی فرنچائز کے لیے جوش و خروش پیدا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!