پختونخوا میں شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کو خط

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صوبے میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ ارسال کیا ہے۔

بھیجئے گئے خط میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے انتظامی افسران تبدیلی کرنے کا کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کے لیے انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں۔

دوسری جانب محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے افسران کے تبادلوں کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جو افسران کے نام تجویز کرے گی۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 5 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوں گے جب کہ کمیٹی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کے لیے افسران کے نام تجویز کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp