امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایپسٹین کیس سے متعلق کانگریس کی تحقیقات میں بند کمرے کی کارروائی کے بجائے عوامی سماعت کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کا نام ایپسٹن جنسی زیادتی فائلز میں، الزامات کی تردید
بل اور ہلیری کلنٹن نے کانگریس کی ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ بیان عوام کے سامنے ہونا چاہیے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ ہلیری کلنٹن کا بیان 26 فروری کو جبکہ بل کلنٹن کا بیان اگلے روز ریکارڈ کیا جانا طے ہے۔
LATEST,,,These newly released Epstein Files keep revealing more details….🫸👋🫲🫱🫴🫳
My heart dropped a bit when I saw this 🤚🖐️✋🖖https://t.co/6WxsMK16TYAll the files are published.
2000+ …🔔👇🤚🖐️🫲
Download them here:https://t.co/lBe7EFcPib#EpsteinFiles #Epstein pic.twitter.com/EQ3hU4GNUT— Khyn Palay (@atekztersOJD14) February 5, 2026
ہلیری کلنٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر شفافیت کی بات کی جا رہی ہے تو اس سے بہتر طریقہ کوئی نہیں کہ کھلی سماعت ہو اور کیمرے آن ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوامی سماعت کے لیے تیار ہیں۔
اس کے بعد بل کلنٹن نے بھی ایکس پر بیان جاری کیا اور کہا کہ وہ کسی خفیہ اور بند کمرے کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ان کے مطابق اگر واقعی سچ جاننا مقصود ہے تو عوامی سماعت ہونی چاہیے تاکہ امریکی عوام خود دیکھ سکیں کہ معاملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ایپسٹین کی جنسی اسمگلنگ میں شریک تھے یا نہیں، کچا چٹھا کھلنے کو تیار
بل کلنٹن نے کہا کہ وہ ایپسٹین فائلز کو مکمل طور پر منظر عام پر لانے کے حق میں ہیں اور وہ اس معاملے پر حلفیہ بیان بھی دے چکے ہیں، اس کے باوجود ری پبلکن پارٹی کی قیادت والی کمیٹی مطمئن نہیں۔
دوسری جانب ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا طریقہ کار کلنٹن جوڑے طے نہیں کر سکتے اور ویڈیو پر ریکارڈ ہونے والے بیانات کافی ہیں۔
یہ تحقیقات مرحوم جیفری ایپسٹین سے بل کلنٹن کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بل کلنٹن نے 2000 کی دہائی میں ایپسٹین کے طیارے میں کئی سفر کیے تھے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات جاری کی جا چکی ہیں، جن میں کئی بااثر شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔














