ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا میچ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی، روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ سی کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

کولکتہ کے ایڈنز گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 147 رنز بنا سکی اور تمام کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ویسٹ انڈیز کی بولنگ نے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو قابو میں رکھا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 42 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے۔ ٹام بروس 35، جارج میونسے 19، برینڈن مک میولن 14، میتھیو کراس 11، اور مائیکل جونز ایک رن بنا سکے۔ مائیکل لیسک، اولیور ڈیوڈسن اور سفیان شریف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی بولنگ میں روماریو شیفرڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ شمار جوزف اور گداکیش موتی نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ شمرون ہٹمایر 64 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے بریڈ کری نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سفیان شریف، اولیور ڈیوڈسن اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے ہیٹرک سمیت 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟