ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نیدرلینڈ کے خلاف جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز: محسن نقوی نے قومی ٹیم کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں سے منسوب کردی

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی، اور کھلاڑیوں سمیت مینجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے، قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کا کامیاب آغاز ہے، امید ہے مستقبل میں بھی جیت کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں: ٹیم کی جیت پر خوش ہوں، اندازہ نہیں تھا کہ آج ایسی اننگز کھیل پاؤں گا، فہیم اشرف

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی