اپوزیشن کی احتجاجی کال کے باوجود راولپنڈی میں کاروبار زندگی معمول پر، ٹریفک رواں دواں

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی کال کے باوجود  راولپنڈی میں تمام مارکیٹیں کھلی ہوئی ہیں اور مری روڈ، آئی جے پی روڈ، پشاور روڈ اور صدر مال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ صدر، راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ سمیت اہم تجارتی مراکز کھلے رہے جبکہ تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کی کال مسترد کر دی۔

صدر راولپنڈی سے فیض آباد تک ٹریفک کی روانی برقرار ہے، تاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مری روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں الیکٹرک اور گرین بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 8 فروری احتجاج، اپوزیشن کی ہڑتال بے اثر، لاہور میں بسنت کا جشن عروج پر

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے سخت انتظامات نافذ کر دیے ہیں۔ 4300 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہر کے 82 مقامات پر خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں اور سیف سٹی سمیت دیگر کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

سی پی او کے مطابق شہریوں کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی شرانگیزی یا قانون شکنی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں