بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اور بی این پی کے حامیوں میں جھڑپیں، 50 سے زیادہ افراد زخمی

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے حامیوں کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 25 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں سیاسی بنیادوں پر قائم 23 ہزار سے زائد مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

تشدد اس وقت شروع ہوا جب جماعت اسلامی کے امیدوار شفیق الاسلام کی انتخابی ریلی پر بی این پی کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق 40 سے 50 افراد نے مسلح ہو کر ریلی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

’ابتدائی جھڑپ میں کم از کم 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ بعد ازاں دونوں فریقین کے درمیان جوابی حملوں اور تعاقب سے مزید تشدد ہوا، جس سے مزید کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔‘

زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر جماعت کے حامی اور مقامی جماعتی رہنما شامل تھے۔

دوسری جانب بی این پی سے منسلک رہنماؤں نے الزامات کی تردید کی اور کہاکہ ان کے حامیوں نے حملہ نہیں کیا۔

جماعتی رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے حریف ووٹروں کو دھمکانے اور منصفانہ انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے ان واقعات کی تصدیق کی اور کہاکہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے اضافی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے انتخابات سے متعلق ہلاکتوں کی رپورٹ بےبنیاد قرار

دوسری جانب علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونکہ کچھ روز بعد بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟