بنگلہ دیش میں سیاسی بنیادوں پر قائم 23 ہزار سے زائد مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابقہ عوامی لیگ حکومت کے دور میں قائم کیے گئے سیاسی نوعیت کے ہزاروں مقدمات واپس لینے کی سفارش کر دی ہے، جس سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت لاکھوں افراد کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش عام انتخابات: فوج اور سیکیورٹی اداروں کی 14 روز کے لیے تعیناتی

بنگلہ دیش کی وزارتِ قانون نے اعلان کیا ہے کہ عبوری حکومت نے سیاسی بنیادوں پر قائم 23 ہزار 865 مقدمات واپس لینے کی سفارش کی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ مقدمات سابقہ عوامی لیگ حکومت کے دور میں دائر کیے گئے تھے اور ان سے تقریباً 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

وزارتِ قانون کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف قائم کیے گئے تھے، جن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)، جماعتِ اسلامی، حفاظتِ اسلام اور گانو ادھیکار پریشد شامل ہیں۔ یہ مقدمات جولائی میں ہونے والی عوامی تحریک سے قبل کے عرصے میں درج کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں سابق حکومت کا خاتمہ ہوا۔

حکام کے مطابق متاثرہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں، جن کے بعد ایک بین الوزارتی کمیٹی نے 39 اجلاسوں میں مقدمات کا جائزہ لیا۔ ان اجلاسوں کے دوران یہ طے کیا گیا کہ کون سے مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور کنہیں واپس لیا جا سکتا ہے، تاہم جانچ پڑتال کا عمل تاحال جاری ہے۔

وزارتِ قانون کے مطابق ستمبر 2024 میں عبوری حکومت نے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کی تھیں، جن کی سربراہی ڈپٹی کمشنرز کر رہے ہیں، جبکہ ایک بین الوزارتی کمیٹی قانون کے مشیر آصف نذرل کی قیادت میں کام کر رہی ہے۔ ان کمیٹیوں کو 6 جنوری 2009 سے 5 اگست 2024 تک قائم کیے گئے مقدمات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے انتخابات سے متعلق ہلاکتوں کی رپورٹ بےبنیاد قرار

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قانونی نظام کے مبینہ سیاسی استعمال کا ازالہ کرنا اور آئندہ عام انتخابات سے قبل عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ مزید مقدمات بھی واپس لینے کی سفارشات سامنے آ سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی