بنگلہ دیش: چیف ایڈوائزر نے شہید عثمان ہادی کے اہلِ خانہ کو فلیٹ کی دستاویزات حوالے کردیں

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے منگل کے روز شہید شریف عثمان ہادی کے اہلِ خانہ کو ایک رہائشی فلیٹ کی ملکیت کی دستاویزات اور چابیاں باضابطہ طور پر حوالے کردیں۔

یہ تقریب اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں منعقد ہوئی، جس میں شہید شریف عثمان ہادی کی اہلیہ اور دیگر اہلِ خانہ شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ہادی کے قتل میں ملوث کسی فرد کو نہیں بخشا جائے گا، بنگلہ دیش

دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے لال متیا میں واقع یہ تیار شدہ فلیٹ نیشنل ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سرکاری سرپرستی کے تحت اہلِ خانہ کو الاٹ کیا گیا۔

تقریب میں کئی اعلیٰ حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے، جن میں ہاؤسنگ و پبلک ورکس کے مشیر عادل الرحمٰن خان، اطلاعات کی مشیر سیدہ رضوانہ حسن، وزارتِ ہاؤسنگ و پبلک ورکس کے سیکریٹری محمد نذرالاسلام، اور نیشنل ہاؤسنگ اتھارٹی کی چیئرپرسن فردوسی بیگم شامل تھیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام قومی مقاصد کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے خاندانوں کو ادارہ جاتی معاونت اور سرکاری سطح پر اعتراف فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب