رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب، کیا پاکستان میں دیکھنا ممکن ہوگا؟

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فروری 2026 میں سورج گرہن اور اینٹارکٹیکا میں ’رنگِ فائر‘ کا نادر منظر متوقع

مگر اس رنگ آف فائر کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا بلکہ صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا، البتہ جنوبی امریکا اور جنوبی افریقا کے کچھ خطوں میں جزوی سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا، باقی دنیا میں لوگ اس نظارے سے محروم رہیں گے۔

اس گرہن کا آغاز 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر ہوگا اور مکمل رنگ آف فائر صرف انٹار کٹیکا میں نظر آئے گا، البتہ چلی، ارجنٹینا اور جنوبی افریقا کے کچھ حصوں میں جزوی گرہن ہوگا۔

رِنگ آف فائر سے کیا مراد ہے؟

رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی سیٹلائٹس نے مصنوعی سورج گرہن پیدا کرکے تاریخ رقم کردی

چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔

اگرچہ پاکستان میں سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا مگر ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سروس کی لائیو اسٹریم میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟