وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد، پرتپاک استقبال

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ پہنچ گئیں جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ کے اراکین اور اراکینِ اسمبلی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ کوئٹہ، دہشتگرد حملوں سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گی

اس موقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبوں کے درمیان تعاون اور قومی یکجہتی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت ایک مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہیں۔

مزید پڑھیے: شہدا کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اس موقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ان کا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے جذبے اور پاکستان سے وابستگی کو قابل ستائش قرار دیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم بلوچستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشتگردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ سے آئے مزدوروں کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں قتل، تقسیم کی بھیانک کوشش

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتی ہیں اور دونوں صوبے مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مریم نواز کی گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کے مجموعی امن و امان کے حالات اور صوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا اور ممبران اسمبلی، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور پنجاب کے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے بحران کو سمجھے بغیر حل ممکن نہیں، رانا ثنا اللہ

اس موقعے پر بلوچستان کے گورنر جعفر خان منڈوخیل نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

گورنر مندوخیل نے کوئٹہ کا دورہ کرنے پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا جس پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی آپ سے رابطے میں رہیں گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں نے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: بسنت فیسٹیول سے مریم نواز اور ن لیگ کو کتنا سیاسی فائدہ ہوا؟

آخر میں گورنر بلوچستان نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو یادگاری شیلڈ اور روایتی قالین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان