وٹس ایپ نے اپنے نئے فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے، نئے فیچر کے تحت وٹس ایپ بزنس میں اسٹیس 24 گھنٹے کے بعد خود بخود آرکائیو ہو جائے گا جسے 30 دن تک ری پبلش کیا جا سکتا ہے۔
وٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ سہولت صرف وٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے میسر ہوگی، سہولت حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ اسٹیٹس سیٹنگ میں جا کر مطلوبہ سہولت کو آن کرنا ہوگا۔
جس کے بعد اسٹیٹس ٹیب کے اندر ایک اطلاع موصول ہو گی، اس کے اوپر کلک کرنے سے آپ کا واٹس ایپ اسٹیٹس آرکائیو ہو جائے گا۔
اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد وٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے کاروباری حضرات کے لیے آسانی کرنا ہے، نئے فیچر کے تحت تمام صارفین اپنے پرانے اسٹیٹس بھی کسٹمرز کو دکھا سکیں گے۔
میٹا (META)کے تحت چلنے والی وٹس ایپ بیٹا انفارمیشن (WABetaInfo) نامی ویب سائٹ پر کمپنی ہر نئی خبر اور اپڈیٹ شیئر کرتی ہے، یہ خبر بھی اسی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی۔
ویب بیٹا پر اسٹیٹس آرکائیو فیچر سے متعلق اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں وٹس ایپ اسٹیٹس بار ٹیب پر ایک نوٹیفیکیشن دکھائی دے رہا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس نوٹیفیکیشن پر کلک کرنے کے بعد باآسانی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ فیچر ڈیوائس میں کام کررہا ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں
ویب بیٹا کے مطابق اس فیچر کی مدد سے کاروباری حضرات اپنے پہلے سے لگائے گئے وٹس ایپ اسٹیٹس کو ری پبلش کر سکتے ہیں، اس آرکائیو اسٹیٹس کی معیاد 30 دن تک ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر صرف ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، سروس اگلے ایک ہفتے تک صارفین کو فراہم کر دی جائے گی۔