بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈھاکہ 17 اور بوگرا 6 کے حلقوں سے کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: طارق رحمان کی جامع طرزِ حکمرانی کی اپیل
قبل ازیں جمعرات کی صبح بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا مرحومہ کے صاحبزادے اور چیئرمین بی این پی طارق رحمان نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں دارالحکومت کے گلشن ماڈل ہائی اسکول اینڈ کالج کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
وہ صبح تقریباً 9:30 بجے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: طارق رحمان کو کامیابی کا مکمل یقین، ووٹ ڈالنے کے بعد بڑا بیان
اس موقعے پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان اور بیٹی زائمہ رحمان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ جمعرات کو منعقد ہوئی۔ یہ انتخابات طلبہ کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کے تقریباً 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں دو دہائیوں تک جاری رہنے والے شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔
اس انتخابی معرکے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے بی این پی اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی قیادت میں قائم اتحادوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: بی این پی کو جیت کی امید، مہدی امین کا دعویٰ
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 77 لاکھ 11 ہزار 793 ہے جن میں 6 کروڑ 48 لاکھ 25 ہزار 361 مرد اور 6 کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار 200 خواتین ووٹر شامل ہیں۔
After casting his vote in the parliamentary election and referendum, BNP chief Tarique Rahman has said voters will thwart any “conspiracy” through the ballot box.#TheFinancialExpress pic.twitter.com/aFYcrKMuUt
— The Financial Express (@febdonline) February 12, 2026
یہ پہلا موقع ہے کہ انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشی افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: عوام دھاندلی روکنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کریں، جماعت اسلامی
بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ یک ایوانی نظام پر مشتمل ہے جسے ’جاتیا سنگسد‘ کہا جاتا ہے اور اس کے کل 350 ارکان ہوتے ہیں۔ ان میں سے 300 ارکان براہ راست عوامی ووٹوں سے منتخب کیے جاتے ہیں جبکہ 50 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔














