بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: طارق رحمان کو کامیابی کا مکمل یقین، ووٹ ڈالنے کے بعد بڑا بیان

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین اور ڈھاکہ-17 سے جماعت کے انتخابی نشان ’دھان کی بالی‘ کے امیدوار طارق رحمان نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی کامیابی کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’100 فیصد پُرامید‘ ہیں کہ کامیابی ان ہی کی ہوگی۔

طارق رحمان نے جمعرات کی صبح گلشن کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام اس دن کا ایک دہائی سے زیادہ  عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیں گے اور ملک میں ’ایک نئے جمہوری بنگلہ دیش‘ کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان

رات کے دوران پیش آنے والے چند چھوٹے واقعات کے حوالے سے سوال پر طارق رحمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مؤثر اور سخت کارروائی کی، جو ایک حوصلہ افزا بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش میں 13ویں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، حسینہ واجد حکومت گرائے جانے کے بعد سے انتخابات تک کا غیر معمولی سفر

انہوں نے ووٹرز اور پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پورا دن پولنگ اسٹیشنز پر مستعد رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بھرپور شرکت کسی بھی ’سازش کو ناکام بنانے‘ میں مددگار ثابت ہوگی۔

انتخابی نتائج سے متعلق سوال پر طارق رحمان نے پراعتماد انداز میں کہا کہ وہ اور ان کی جماعت ’کامیابی کے لیے مکمل طور پر پُرامید‘ ہیں۔

حکومت بنی تو پہلی ترجیح کیا ہوگی؟

طارق رحمان نے کہا کہ اگر ان کی جماعت حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو امن و امان کی بہتری اولین ترجیح ہوگی تاکہ عام شہری خود کو ملک میں محفوظ محسوس کریں۔

انہوں نے خواتین کی شمولیت اور بااختیار بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں اور انہیں نظر انداز کرکے ترقی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیے جولائی تحریک کی بازگشت: بنگلہ دیش میں نوجوانوں کے جوش کے ساتھ ووٹنگ جاری

ملک بھر میں ووٹنگ کے مجموعی ماحول سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا، وہ صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کریں گے۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر طارق رحمان نے ملک کے لیے  پرامن اور مستحکم مستقبل کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی تیل کی ریفائننگ کے لیے بنگلہ دیش کا بھارت سے معاہدہ متوقع

پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، معیشت کے لیے مثبت اشارہ

میٹا نے اپنے انجنیئرز نئی اے آئی ٹیم میں ٹراسفر کردیے

امن کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت میں شدید ردعمل

منفی رویہ صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی ایک دوسرے کو نیچا دکھاتی ہیں، ہانیہ عامر

ویڈیو

ایران امریکا جنگ بندی: پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں یوم تشکر ریلی

پاکستان کی نئی عالمی پہچان، تنہائی سے مرکز امن تک

ایران، امریکا جنگ بندی: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو معاشی ترقی میں بدلنے کا موقع ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

اسلام آباد میں آخری اوور

اسلام آباد مذاکرات: لبنان جنگ سب بگاڑ سکتی ہے

امن مذاکرات: توقعات، امکانات اور خدشات