بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادو نے گزشتہ ہفتے خود کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا اور فی الحال تہار جیل میں قید ہیں کیونکہ وہ 9 کروڑ روپے کے قرض کی ادائیگی میں ناکام رہے۔
راج پال یادو، جو 30 سال سے زائد عرصے سے بالی وڈ میں سرگرم ہیں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس قرض ادا کرنے کے لیے مالی وسائل موجود نہیں ہیں۔ اداکار نے اپنے ہدایتکاری کے پہلے پروجیکٹ ’اتا پتا لاپتا‘ کے لیے 5 کروڑ روپے قرض لیے تھے لیکن فلم کی باکس آفس پر ناکامی اور طویل قانونی کارروائی کے باعث رقم سود کے ساتھ تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو کی مالی مدد کے لیے فلمی و سیاسی شخصیات متحرک، کس نے کتنے پیسے جمع کیے؟
راجپال یادو نے خود کو سرنڈر کرنے سے قبل کہا تھا کہ سر، میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اور کوئی راستہ نہیں دکھتا۔ یہاں ہم سب اکیلے ہیں۔ مجھے اس بحران کا خود سامنا کرنا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر کچھ حلقے ان کے ’پیسے نہیں ہیں‘ کے دعوے پر شکوک کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ’میں بس یہ نہیں مانتا کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ یہ کیس 16 سال سے چل رہا ہے۔ انہوں نے اقساط میں پیسے ادا کرنے پر رضامندی دی پھر تقریباً 20 بار ادائیگی میں ناکام رہے یا غلط معلومات فراہم کیں۔ وہ ایک بڑے کامیڈی اسٹار ہیں جنہوں نے 2010 کے بعد کئی فلمیں کیں۔ اگر وہ بین الاقوامی سٹیج شوز، ٹیلیویژن پروگرامز جیسے The Kapil Sharma Show میں حصہ لیتے ہیں اور باقاعدہ فلموں میں کام کرتے ہیں، تو یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ 9 کروڑ روپے جمع نہیں کر سکتے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاس اب پیسے بھی نہیں‘، جیل جانے سے پہلے اداکار راجپال یادو جذباتی ہوگئے
واضح رہے کہ سب سے پہلے Sonu Sood نے مدد بڑھائی، بعد میں سلمان خان، اجے دیوگن، اور ورن دھاون نے ان کے مینیجر گولڈی سے رابطہ کر کے مالی مدد کی پیشکش کی۔ گرو رندھاوا، نوازد الدین صدیقی، انوپ جالوتا، گورمیت چودھری، اور پروڈکشن ہاؤس TVF نے بھی یادو کی حمایت کی۔
یہ قانونی معاملہ 2010 سے چل رہا ہے جب راجپال یادو نے اپنی ہدایت کاری کی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ کے لیے مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے 5 کروڑ روپے قرض لیے تھے۔ فلم کی ناکامی کے بعد اداکار مالی مشکلات کا شکار ہوئے اور کئی چیک باؤنس ہو گئے جس کے نتیجے میں قانونی کارروائی شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو 6 ماہ قید کیوں سنائی گئی؟
اپریل 2018 میں مجسٹریٹ کی عدالت نے راجپال یادو اور ان کی اہلیہ کو نیگوٹیبل انسٹرومنٹس ایکٹ کی سیکشن 138 کے تحت مجرم قرار دیا اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ اداکار نے اس فیصلے کے خلاف متعدد اپیلیں دائر کیں، لیکن معاملہ طویل عرصے تک عدالت میں جاری رہا اور واجب الادا رقم تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
اس دوران اداکار نے قرض کی کچھ رقم واپس کی جس میں 2025 میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ تاہم بار بار کی تاخیر پر عدالت نے ان کے ارادے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ’سنجیدگی کی کمی‘ نظر آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو کی مالی مدد کے لیے فلمی و سیاسی شخصیات متحرک، کس نے کتنے پیسے جمع کیے؟
4 فروری 2026 کو جسٹس سوارنا کانتا شرما نے یادو کی حتمی درخواست کو یہ کہنے کے لیے مسترد کر دیا کہ انہیں فنڈز کے انتظام کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بار بار نرمی نہیں دی جا سکتی، چاہے کوئی مشہور ہی کیوں نہ ہو اور اداکار کو فوراً سپرنڈر کرنے کا حکم دیا۔














