راجپال یادو کی مالی مدد کے لیے فلمی و سیاسی شخصیات متحرک، کس نے کتنے پیسے جمع کیے؟

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادو نے چیک باؤنس کیس میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے مہلت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد تہار جیل میں خود کو سرنڈر کر دیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد فلمی صنعت اور سیاسی حلقوں سے اظہارِ ہمدردی اور مالی تعاون کے اعلانات سامنے آ رہے ہیں۔

سیاستدان تیج پرتاپ یادو نے راجپال یادو کے خاندان کے لیے 11 لاکھ روپے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ اور ان کی جماعت جنتا شکتی جنتا دل (جے جے ڈی) راجپال یادو کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کے تحت یہ امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاس اب پیسے بھی نہیں‘، جیل جانے سے پہلے اداکار راجپال یادو جذباتی ہوگئے

اداکار گُرمیت چودھری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں راجپال یادو کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے فلمی برادری سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ راجپال یادو نے ناظرین کو بے شمار خوشیاں فراہم کیں اور اب انہیں صنعت کی حمایت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پروڈیوسرز، ہدایت کاروں اور دیگر فنکاروں سے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

اداکار و ناقد کمال آر خان (کے آر کے) نے بھی 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور بالی ووڈ سے اپیل کی کہ مجموعی طور پر 5 کروڑ روپے جمع کیے جائیں تاکہ راجپال یادو واجبات ادا کر کے جلد رہائی حاصل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مطلوبہ رقم ادا کر دی جائے تو قانونی پیچیدگیاں کم ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو 6 ماہ قید کیوں سنائی گئی؟

واضح رہے کہ یہ قانونی معاملہ 2010 سے چل رہا ہے جب راجپال یادو نے اپنی ہدایت کاری کی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ کے لیے مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے 5 کروڑ روپے قرض لیے تھے۔ فلم کی ناکامی کے بعد اداکار مالی مشکلات کا شکار ہوئے اور کئی چیک باؤنس ہو گئے جس کے نتیجے میں قانونی کارروائی شروع ہوئی۔

اپریل 2018 میں مجسٹریٹ کی عدالت نے راجپال یادو اور ان کی اہلیہ کو نیگوٹیبل انسٹرومنٹس ایکٹ کی سیکشن 138 کے تحت مجرم قرار دیا اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ اداکار نے اس فیصلے کے خلاف متعدد اپیلیں دائر کیں، لیکن معاملہ طویل عرصے تک عدالت میں جاری رہا اور واجب الادا رقم تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار راجپال یادیو قرض نہ چکانے پر پھر مشکل میں پڑگئے

اس دوران اداکار نے قرض کی کچھ رقم واپس کی جس میں 2025 میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ تاہم بار بار کی تاخیر پر عدالت نے ان کے ارادے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ’سنجیدگی کی کمی‘ نظر آ رہی ہے۔

4 فروری 2026 کو جسٹس سوارنا کانتا شرما نے یادو کی حتمی درخواست کو یہ کہنے کے لیے مسترد کر دیا کہ انہیں فنڈز کے انتظام کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بار بار نرمی نہیں دی جا سکتی، چاہے کوئی مشہور ہی کیوں نہ ہو اور اداکار کو فوراً سپرنڈر کرنے کا حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ مچھر چھوڑنے کا منصوبہ، وجہ کیا ہے؟

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک