بھارت میں نیپاہ وائرس سے نرس جاں بحق

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقی بھارتی ریاست ویسٹ بنگال میں دسمبر میں مہلک نیپاہ وائرس سے متاثر ہونے والی ایک نرس انتقال کر گئیں

ریاست میں صرف دو افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور متاثرہ نرس مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔  ریاستی صحت حکام نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نیپاہ وائرس کا سایہ اور ٹی20 ورلڈ کپ

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ’خاتون کی حالت انتہائی نازک تھی اور وہ دل کے دورے کے باعث وفات پا گئی ہیں‘۔ بھارت میں نیپاہ وائرس کے انفیکشن وقتاً فوقتاً رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جبکہ جنوبی ریاست کیرالہ دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک علاقوں میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ نیپاہ وائرس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین وائرسز میں کیا جاتا ہے، یہ خطرناک وائرس پہلی بار 99-1998ء میں ملائیشیا میں سور پالنے والے کسانوں میں پھیلنے والی ایک پراسرار بیماری کے طور پر سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن جوا تشہیر کیس: ڈکی بھائی اور اہلیہ پر فردِ جرم عائد، یوٹیوبر کا صحتِ جرم سے انکار

نیپاہ وائرس عام طور پر متاثرہ چمگادڑ یا ان سے آلودہ پھلوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ بخار اور دماغی سوزش پیدا کر سکتا ہے اور اس کی اموات کی شرح 40 فیصد سے 75 فیصد کے درمیان بتائی گئی ہے۔

تھائی لینڈ، سنگاپور اور پاکستان نے بھارت میں انفیکشن کی تصدیق کے بعد ہوائی اڈوں پر سکریننگ سخت کر دی تھی، تاہم World Health Organization (WHO) نے خبردار کیا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے۔

اس سے قبل جنوری میں بنگلہ دیش میں بھی ایک خاتون نیپاہ وائرس سے متاثر ہو کر انتقال کر گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں 35 ممالک کی ملاقات، آبنائے ہرمز کھولنے پر غور

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟