آن لائن جوا تشہیر کیس: ڈکی بھائی اور اہلیہ پر فردِ جرم عائد، یوٹیوبر کا صحتِ جرم سے انکار

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی مقامی عدالت نے آن لائن جوا ویب سائٹس کی مبینہ تشہیر کے مقدمے میں معروف یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔ سماعت کے موقع پر ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: جیل سے رہائی کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی آمدنی ہوئی، یوٹیوبر ڈکی بھائی کا بڑا انکشاف

فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد سعدالرحمان اور دیگر ملزمان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر آن لائن جوا ایپس اور ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ان پر جوا ایپس کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کی دوران حراست ویڈیو جاری، یوٹیوبر سے کس طرح کے سوال پوچھے جاتے رہے؟

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے ان کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وہ 26 نومبر کو جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

کیس کی مزید سماعت 23 فروری کو ہوگی، جہاں گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں