اسحاق ڈار کی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 2026 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی اقتصادی و مسلم تنظیموں کے وفد کی ملاقات

اجلاس میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے بروقت اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ او آئی سی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے انتظامی امور اور موضوعاتی ترجیحات کو حتمی شکل دیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، کابینہ و انسانی حقوق ڈویژنز کے سیکریٹریز اور وزارتِ خزانہ، داخلہ سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 19 نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا اعلان کردیا

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم پر خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟