وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 19 نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا اعلان کردیا

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے لیے 19 نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: پاکستانی سفیر احمد فاروق

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران مضبوط خارجہ پالیسی روابط اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتی رسائی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے سفارتی نمائندے واضح مقصد اور دانشمندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ آئندہ سفارتی حکمت عملی میں اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

مقرر کیے گئے سفرا اور ہائی کمشنرز

بینکاک: سعدیہ الطاف قاضی

برلن: سلمان شریف

دارالسلام: حسنین یوسف

دوشنبے: عرفان احمد

جنیوا: طاہر حسین اندرابی

کمپالا: اشعر شہزاد

کھٹمنڈو: محمد عامر خان

لندن: چوہدری ٹیپو عثمان

نیروبی: ڈاکٹر بلال احمد

اوسلو: عاصم علی خان

اسٹاک ہوم: احمد امجد علی

تاشقند: محمد مدثر ٹیپو

تہران: عمران احمد صدیقی

قونصل جنرلز

فرینکفرٹ: علی انصر زیدی

گوانگژو : یاسر اقبال بٹ

قندھار: شہباز حسین

لاس اینجلس: سراج احمد خان

مزارِ شریف: اویس احمد خان

مونٹریال: فیصل ابڑو

مزید پڑھیے: پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم رابطہ، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور بیرون ملک خدمات انجام دینے والے پاکستانی سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خاموش اور مؤثر کاوشیں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں