راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں کچے کے علاقوں میں چھ ہفتے کے کامیاب آپریشن کے بعد راجن پور اور رحیم یار خان کے جزیرہ نما علاقے ڈاکوؤں سے مکمل طور پر کلیئر کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ راجن پور کے 42 اور رحیم یار خان کے 200 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، جن میں ہائی پروفائل گینگ لیڈر بھی شامل تھے۔ 45 دن سے کچے کے علاقوں میں اغواء برائے تاوان اور ہنی ٹریپ کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی، تقریباً 500 سے زائد مجرموں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور دہشت کا ماحول ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کچے کا پورا علاقہ زیر آب آنے کا خدشہ، تیاری مکمل کرلی، وزیراعلیٰ سندھ

مریم نوازشریف نے کہا کہ ڈاکوؤں نے خوف کی سلطنت قائم کر رکھی تھی اور ریاست کے اندر ریاست قائم کی ہوئی تھی، لیکن اللہ کے فضل و کرم سے اور ریاستی اداروں کی قربانیوں سے اب کچے کے علاقے ریاست کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔

انہوں نے پولیس، پاک فوج، رینجرز، سی سی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی اداروں کو شاباش دی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز، نائٹ ویژن کیمرے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کچے کے علاقوں میں ترقیاتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سکول، کالج، ہسپتال اور ٹیکنیکل ایجوکیشن ادارے قائم کیے جائیں گے۔ بہتر ٹرانسپورٹ کے لیے گرین بس سروس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کچے کے لوگوں کو اپنا کھیت اور اپنا روزگار کے تحت زرعی اراضی اور کسان کارڈ بھی فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شکارپور میں امن کی بحالی، 71 ڈاکوؤں کا سرینڈر، 209 ہتھیار پولیس کے حوالے

مزید برآں، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر قائم کیے جائیں گے، اور ڈاکٹرز و ٹیچرز کو سپیشل الاؤنس اور مراعات دی جائیں گی۔ کچے کے علاقے کے لیے خصوصی پیکیج اور اضافی مراعات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ مقامی لوگ اپنے صوبے پر فخر محسوس کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، سابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، آئی جی راؤ عبدالکریم اور آئی جی ساؤتھ کامران خان کی قیادت میں ریاستی اداروں نے بے مثال قربانی دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف قانون کے مطابق فیئر ٹرائل ہوگا۔

مریم نوازشریف نے آخر میں کہا کہ اللہ کے فضل سے کچے کے علاقے میں ریاست کی رٹ بحال ہو گئی ہے اور اب مقامی لوگوں کو ترقی اور وسائل فراہم کر کے ان کی زندگی بہتر بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟