ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بارے میں بھارتی بلے بازوں کو خبردار کیا ہے۔

ہربھجن کے مطابق عثمان طارق کا کھیل مضبوط ہے اور بھارتی بیٹرز کو ان کے خلاف محتاط رہنا ہوگا، کیونکہ میچ کے دوران ان کا کردار فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ: اگر پاک بھارت میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو کیا ہوگا؟

انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔

دوسری جانب کرکٹ کے لیجنڈ سنیل گواسکر نے بتایا کہ جہاں میچ کھیلا جا رہا ہے، وہاں کی باؤنڈریز کافی لمبی ہیں، اور اگر درمیان کی پچ ملتی ہے تو دونوں ٹیموں کے لیے کھیل برابر ہوگا۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ بھارت کو ابرار کے خلاف کھیلتے ہوئے زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں گی، جبکہ عثمان طارق نئے کھلاڑی ہیں مگر ان سے کوئی بڑی پریشانی متوقع نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر گیند زیادہ گھومے تو کسی بھی بلے باز کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے رائے دی تھی کہ میچ کے شروع ہونے سے پہلے ہی عثمان طارق کے حوالے سے زیادہ ہنگامہ پیدا کیا گیا ہے، اور بھارتی ٹیم کو ان سے پہلے ہی خوف محسوس ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ 15 فروری کو شام 7 بجے کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے وسیع تر مفاد و قیام امن کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، شاہین آفریدی

’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی

امریکا ایران جنگ بندی: نواز شریف کی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی تعریف

اسلامی تنظیم تعاون کا امریکا، ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

افغان سرزمین سے عالمی دہشت گردی کا پھیلاؤ، چین بھی تشویش میں مبتلا

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟