دنیا کے وسیع تر مفاد و قیام امن کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، شاہین آفریدی

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے وسیع تر مفاد اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، جنگ بندی ہمیشہ انسانیت کی جیت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مکالمے اور خطے میں استحکام کے لیے کردار حوصلہ افزا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تنظیم تعاون کا امریکا، ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ہمیشہ انسانیت کی جیت ہوتی ہے اور پاکستان امید، اتحاد اور پائیدار امن کی جانب راستہ ہموار کر رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام کے اختتام پر پاکستان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی