ٹی20 ورلڈ کپ: آئر لینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 18 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب کا آغاز عامر کلیم اور جتیندر سنگھ نے کیا، تاہم سوائے عامر کلیم اور حماد مرزا کے کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

عامر کلیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے، جبکہ حماد مرزا 37 گیندوں پر 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ باقی بیٹنگ لائن آئرش باؤلرز کے سامنے بے بس دکھائی دی۔

اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آئرلینڈ کی اننگز کا آغاز ٹم ٹیکٹر اور روز نے کیا، تاہم ٹم صرف 5 رنز بنا کر شکیل احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

روز بھی 14 رنز کے بعد شکیل احمد کا شکار بنے اور عامر کلیم نے ان کا کیچ مکمل کیا۔ ہیری بھی 14 رنز بنا کر شکیل احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر میں گریتھ ڈیلنے نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لورکن ٹکر 94 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ جارج نے بھی 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: عثمان طارق ہمارا ٹرمپ کارڈ، کرکٹ اہم ہے ٹاس نہیں، قومی کپتان سلمان علی آغا

آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کیے۔

عمان کی جانب سے شکیل احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہ فیصل اور عامر کلیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟