پاک بھارت ٹاکرا: عثمان طارق ہمارا ٹرمپ کارڈ، کرکٹ اہم ہے ٹاس نہیں، قومی کپتان سلمان علی آغا

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں کل پاک بھارت ٹاکرا سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ اسپنرز کا کردار اہم ہوسکتا ہے لیکن فاسٹ بولرز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ ممکن ہے کہ اسپنرز غالب آئیں، مگر ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولرز بھی موجود ہیں۔ ٹیم کا ہر کھلاڑی ہمارے لیے برابر ہے۔ عثمان طارق اچھی بولنگ کر رہا ہے اور ہمارا ٹرمپ کارڈ ہے۔’

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

سلمان آغا نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ سے بڑے دباؤ کا حامل رہا ہے تاہم ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ ‘ہم چاہتے ہیں کہ میچ اچھے جذبے کے ساتھ کھیلا جائے، جیسے ہمیشہ سے کھیلا جاتا رہا ہے۔ ٹاس میچ کا فیصلہ نہیں کرتا، اگر آپ اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو جیت آپ کی ہوگی۔ کرکٹ اہم ہے، ٹاس نہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کر لیا ہے اور پچ کے بارے میں آگاہی حاصل کر لی گئی ہے۔ ‘ہمیں 40 اوورز تک معیاری کرکٹ کھیلنا ہوگی، اس سوال کے جواب میں کہ اگر انڈیا کل میچ سے قبل روایتی ہینڈ شیک کرتا ہے تو کیا پاکستان بھی کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کل دیکھا جائے گا۔

بولنگ ایکشن سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عثمان طارق کو پہلے ہی آئی سی سی کی جانب سے کلیئر کیا جا چکا ہے اور انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اس حوالے سے دوبارہ بات کیوں ہو رہی ہے۔ ‘وہ ان باتوں کی پروا نہیں کرتا۔’

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

ماضی کے ریکارڈ کے حوالے سے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ‘انڈیا کے خلاف ورلڈکپ میں ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں تاہم اس بار اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ماضی اہم نہیں، کل نیا دن ہوگا۔ تاریخ نہیں بدلی جا سکتی مگر ہم اس بار اچھی کارکردگی دکھا کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔’

انہوں نے بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ وہ ہمارے لیے تشویش کا باعث نہیں، وہ رنز بنا رہے ہیں اور امید ہے کہ کل بھی ٹیم کی مدد کریں گے۔ بیٹنگ پوزیشن میں زیادہ تبدیلی کا ارادہ نہیں۔

آخر میں انہوں نے بھارتی کھلاڑی ابھشیک شرما کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم موسم کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے، مگر امید ہے کہ ابھیشیک شرما مکمل فٹ ہوں گے۔ ہم بہترین ٹیم کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں۔’

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں کل 15 فروری کو اہم میچ شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی