پاک بھارت ٹی 20 میچ: قومی ٹیم اتوار کو روایتی حریف کو پچھاڑ دے گی، ڈاکٹر نعمان نیاز کا دلائل کے ساتھ دعویٰ

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ تجزیہ کار و صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی موجودہ فارم اور صلاحیتیں اپنی جگہ لیکن اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں جیت پاکستان ٹیم کی ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنازع ختم؟ بھارتی امپائر نے پاک بھارت میچ سے پہلے کلیئر قرار دے دیا

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمال نیاز نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم کا پلڑا ہر لحاظ سے بھاری ہے لیکن وہ میچ کا آغاز بیحد دباؤ میں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز پر وہ دباؤ اور شرمندگی بھی ہے جو گزشتہ ہوئے میچز میں ان کو ہاتھ نہ ملانے، ٹرافی نہ وصول کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کچھ کھلاڑیوں بشمول ثقلین مشتاق کا بھی خیال ہے کہ پاکستان جیتے گا تو کہیں ہم قوم کو بہت زیادہ امید تو نہیں دلا رہے۔ اس پر ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ جس طرح کی صورتحال ہے اور پاکستان کے جو تگڑے اسپنرز ہیں اس لحاظ سے پاکستان کے چانسز زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کی تمام سیٹیں بُک، ٹکٹ بلیک میں 4 گنا قیمت پر فروخت

انہوں نے کہا کہ ہاں اگر میچ بھارت میں ہوتا تو صورتحال شاید مختلف ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بارش کی وجہ سے میچ مختصر ہوگیا تو پھر اس صورت میں تو پاکستان کی بھارت کے خلاف جیتنے کے چانسز مزید بڑھ جائیں گے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ اسکلز کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجموعی صورتحال کے لحاظ سے پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایسوسی ایٹ ٹیمز اور پکی ٹیموں کا جب مقابلہ ہوتا ہے تو پکی ٹیمیں زیادہ پریشر میں ہوتی ہیں بالکل اسی طرح پاکستان اس وقت 7 ویں نمبر کی ٹیم ہے تو بھارت پر جیتنے کے لیے پریشر ہوگا۔

پاکستان کو میچ کے لیے منانے کی بڑی وجہ کیا تھی؟

ڈاکٹر نعمان نیاز نے بتایا کہ آئی سی سی کو پاک بھارت کے اتوار کے میچ کا منافع ایک اعشاریہ 13 ارب امریکی ڈالرملے گا۔

انہوں نے وضاحت کیا کہ یہ تو وہ رقم ہے جو وائٹ منی کی صورت میں آئی سی سی کو ملے گی لیکن اگر ہم بلیک اکانومی کے اسٹیک ہولڈرز (آئی سی سی نہیں) کی بات کریں تو جس دن پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہوتا ہے تو 45 ہزار کروڑ بھارتی روپے گردش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم کے لیے کون سا بھارتی بڑا خطرہ، ٹی 20 ورلڈ کپ کون جیتے گا، سابق انگلش کرکٹر معین علی کی پیشگوئیاں

ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھارت میں میچ کے دوران جو 10 سیکنڈ کا اشتہار چلے گا اس پر 78 ہزار ڈالر حاصل ہوں گے۔ پہلے اسی سلاٹ کا ریٹ 45 ہزار ڈالر رہا ہے لیکن اب یہ تقریباً دگنا ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ