بھارتی اداکار راجپال یادوکی مبینہ جیل سے رہائی سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں حقیقت سامنے آگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ راجپال یادو 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں جیل سے باہر آچکے ہیں، تاہم یہ دعویٰ درست ثابت نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو کی مالی مدد کے لیے فلمی و سیاسی شخصیات متحرک، کس نے کتنے پیسے جمع کیے؟
راجپال یادو اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اٹا پٹا لاپتا‘ کے باعث تقریباً 9 کروڑ روپے کے قرض میں مبتلا ہیں اور انہیں چیک باؤنس کیسز کا سامنا ہے۔ اداکار نے 10 فروری کو دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے مزید مہلت دینے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خود کو تہاڑ جیل میں سرنڈر کیا تھا۔
12 فروری کو ہونے والی آخری سماعت میں دہلی ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے راجپال یادو کی جیل میں موجودگی برقرار رکھی۔
BIG NEWS: RAJPAL YADAV IS OUT OF JAIL 🫡
Rajpal Yadav is reportedly out of jail now, and soon after his release, he thanked Salman Khan for his support. He said:
“Salman Bhai is like a brother to me. There are very few people like him in our industry — he is always helping… pic.twitter.com/IPu3THWx1N— CineAlpha (@CineAlpha1) February 14, 2026
وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ 7 سال پرانی ہے اور اس کا موجودہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ ویڈیو میں راجپال یادو دراصل سلمان خان کے بارے میں بات کر رہے تھے اور یہ بیان بلیک بک شکار کیس میں سلمان خان کی ضمانت کے تناظر میں دیا گیا تھا، نہ کہ اپنی کسی رہائی کے حوالے سے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاس اب پیسے بھی نہیں‘، جیل جانے سے پہلے اداکار راجپال یادو جذباتی ہوگئے
ایک پرانے انٹرویو میں راجپال یادو نے فلم اٹا پٹا لاپتا کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ رقم قرض نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے طور پر دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کبھی اس فلم کا باقاعدہ ہدایتکار نہیں سمجھتے اور اصل میں وہ ایک اداکار ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک تخلیقی تجربہ تھا جس میں سینکڑوں اداکاروں اور ہزاروں افراد نے کام کیا۔
فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے راجپال یادو کے خاندان کی مالی مدد کی پیشکش بھی کی ہے، تاہم فی الحال ان کی جیل سے رہائی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اور ویڈیوز گمراہ کن قرار دی جارہی ہیں۔













