خیرپور کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی شاہراہ پر خیرپور ضلع کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب مسافر کوچ اور بھاری کنکریٹ گرڈر لے جانے والے ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 مسافر، ڈرائیور اور کنڈکٹر شامل ہیں۔

حادثے کے وقت کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں خیرپور سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ تقریباً 10 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟

واقعے کے بعد سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس نے ایس ایس پی خیرپور کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت کی۔ آئی جی سندھ نے اطراف کے علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے لیے راستے کلیئر رکھنے کا بھی حکم دیا۔

ایم 9 موٹروے پر بھی المناک حادثہ

ادھر جمعہ کے روز ایم 9 موٹروے پر کٹھور کے قریب پیش آنے والے ایک اور المناک حادثے میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر، بس اور دیگر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ تصادم کی شدت کے باعث کئی مسافر پل سے نیچے جاگرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان